پاکستان
31 مئی ، 2012

پاکستان کا حتف 8 کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ

پاکستان کا حتف 8 کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی… پاکستان نے حتف 8 کروز میزائل رعد کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کروز میزائل رعد 350کلو میٹر تک ہدف کو زمین اور سمندر میں نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائل نظروں سے اوجھل رہنے کی ٹیکنالوجی (اسٹیلتھ) سے لیس ہے اور ریڈار پر نظر نہیں آسکتا جبکہ اس کے علاوہ روایتی اور غیر روایتی وار ہیڈز کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ میزائل کے کامیاب تجربے پر صدر زرداری، وزیراعظم گیلانی اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے سائنسدانوں اور انجینئروں کو مبارکباد دی ہے۔

مزید خبریں :