کھیل
17 جنوری ، 2016

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹی 20،آج ہملٹن میں کھیلا جائیگا

پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹی 20،آج ہملٹن میں کھیلا جائیگا

ہملٹن ......پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ٹی 20میچ آج ہملٹن میں کھیلا جائیگا،پہلے میچ میں بوم بوم کی شاندار کارکردگی سے کیوی کوچ پریشان ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ جیت کیلئے پاکستانی کپتان کو قابو میں رکھنا ہوگا،مقابلہ صبح 11بجے شروع ہوگا۔

دوسرے ٹی 20 سے قبل ہی کیوی کوچ مائیک ہیسن شاہدآفریدی کی گزشتہ میچ کی کارکردگی سے پریشان ہو گئے ، انہوں نے جیت کیلئے پاکستان کپتان کو قابو کرنا ضروری قرار دیا اور کہا کہ ان کا ردھم نیوزی لینڈ کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

پہلے میچ میں گرین شرٹ نے کیویز کو سخت مقابلے کے بعد 16رنز سے شکست دی،دوسرے میچ میں جیت کیلئے کیا پاکستان کو حکمت عملی بھی بدلنا پڑے گی ؟۔دوسرے میچ کے حوالے سے شاہد آفریدی کا کہناتھاکہ ٹیم اپنے گیم پلان کے مطابق کھیلے گی ، کامیابی کیلئے پہلے میچ کی غلطیاں نہیں دہرانی ،فیلڈنگ پرفوکس ہے ،ہر کھلاڑی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ادھرکیوی کپتان کین ولیمسن پہلے میچ میں شکست کے بعد تھوڑا اپ سیٹ ہیں،وہ ساتھ ہی میچ جیت کر سیریز برابر کیلئے فائٹ کرنے کو تیار ہیں۔ کیوی کوچ نے کہا کہ کامیابی کے لئے آفریدی کو قابو کرنا ہوگا ،آفریدی کا ردہم خطرناک ہے ،ان کو روکنے کے لئے حکمت عملی بنانا ہوگی۔

مزید خبریں :