17 جنوری ، 2016
ہملٹن ....نیوزی لینڈ کے شہر ہملٹن میں کھیلے جانے والے تین ٹی ٹونئٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میںپاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ ینوزی لینڈ کی ٹیم میں روز ٹیلر کی واپسی ہوئی ہے۔
کپتان آفریدی کا کہنا ہے کہ ٹیم متوازن ہے اور لڑکے بھرپور فارم میں ہیں ۔ ہم آج کا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، آکلینڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان نے 16 رنز سے فتح حاصل کی تھی۔