پاکستان
31 مئی ، 2012

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیاد پر کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیاد پر کرانے کا فیصلہ

لاہور… پنجاب کابینہ نے بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانیکا فیصلہ کیا گیا ۔ کابینہ نے میئر،چیرمین زرعی کونسلز اور ڈپٹی کمشنرز سسٹم بحال کر دیا۔ ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں پنجاب کابینہ نے لوکل گورنمنٹ آرڈی ننس2012کی منظوری دیدی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لوکل گورنمنٹ میں خواتین کیلئے 33 اور نوجوانوں کیلئے 5فیصد کوٹارکھا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :