کھیل
31 مئی ، 2012

کیما رر وچ انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف بقیہ سیریز سے باہر

کیما رر وچ انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف بقیہ سیریز سے باہر

لندن … ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر کیما رروچ پنڈلی کی انجری کے باعث انگلینڈ کے خلاف بقیہ سیریز سے باہر ہو گئے، انہیں مکمل آرام کیلئے جلد وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کوچ اوٹس گبسن نے کہا ہے کہ روچ انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوران پنڈلی کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے، ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد بتایا کہ ان کی انجری شدید نوعیت کی ہے اور انہیں اس سے مکمل نجات کیلئے آرام کرنا ہو گا جس کی وجہ سے ہم نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، رواں سال ٹیم کا مصروف شیڈول ہے اور ایسی صورت میں ہم کوئی خطرہ مول لینے کو تیار نہیں اور ہماری کوشش ہو گی کہ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل فٹ ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے متبادل اور انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گبرائل بھی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔ روچ نے سیریز کے دو ٹیسٹ میچوں میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :