پاکستان
31 مئی ، 2012

ایبٹ آباد اور فیصل آباد میں دو خواتین تیزاب گردی کا شکار

ایبٹ آباد اور فیصل آباد میں دو خواتین تیزاب گردی کا شکار

ایبٹ آباد/فیصل آباد… ایبٹ آباد میں ایک اور خاتون تیزاب گردی کا شکار ہوگئی۔ بشیر نامی شخص مبینہ طور پرخاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔ نواحی علاقے سلہڈ سے تعلق رکھنے والی خاتون گل ناز بازار سے گھر جاتے ہوئے پنج پیر چوک کے قریب پہنچی تو مبینہ طور پر بشیر نامی شخص نے اس کے چہرے پر تیزاب پھینک دیااور فرار ہوگیا۔ خاتون کو زخمی حالت میں وہاں موجود لوگوں نے فوری طور پر شہید بے نظیر اسپتال پہنچادیا۔جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ادھر فیصل آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے رکشہ میں سوار شادی شدہ خاتون اوراسکی 8سالہ بیٹی پر تیزاب پھینک دیا ، جس سے ماں بیٹی جھلس کر زخمی ہوگئیں۔پولیس کے مطابق اسلام نگرگلی نمبر3 کی رہائشی خاتون اپنی آٹھ سالہ بیٹی کے ہمراہ جارہی تھی کہ جیل روڈ پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ماں بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔دونوں ماں بیٹی کو علاج کے لئے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹرو ں کے مطابق تیزاب سے متاثرہ خاتون کا چہرہ اور پیٹ جھلس گیا اور اسکی بیٹی کی ٹانگیں جھلس کر زخمی ہوئی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانونی کارروائی شروع کردی ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

مزید خبریں :