کھیل
31 مئی ، 2012

کرکٹ کرپشن، مظہر مجید اور میروین ویسٹ فیلڈ کی اپیل مسترد

کرکٹ کرپشن، مظہر مجید اور میروین ویسٹ فیلڈ کی اپیل مسترد

لندن… برطانوی عدالت نے کرکٹ کرپشن کیس کے مرکزی کردار مظہر مجید اور کاونٹی کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے مجرم میروین ویسٹ فیلڈ کی سزاوں کیخلاف اپیل مسترد کردی ہے۔پاکستانی کرکٹرز کے سابق ایجنٹ مظہرمجید کونومبر دوہزارگیارہ میں کرکٹ کرپشن پر بتیس ماہ قید ہوئی تھی،جبکہ ایسکس کاوٴنٹی کے کرکٹرمیروین ویسٹ فیلڈ کو اسپاٹ فکسنگ پرچارماہ کی قید ہوئی۔دونوں نے چوبیس مئی کو لندن کی عدالت سے سزا کیخلاف اپیل کی تھی۔ مظہرمجید اورویسٹ فیلڈ کاکہنا تھا کہ ان کی سزا برطانیہ میں جوئے سے متعلق قوانین کے لیے متعین سزا سے زیادہ ہے لیکن جسٹس لارڈز نے ان کی اپیل کو یہ کہہ کر مسترد کردیا کہ کھیلوں سے کرپشن کو نکالنے کیلئے کرپشن میں ملوث افراد کو سخت سے سخت سزا دینا ضروری ہے۔

مزید خبریں :