کاروبار
31 مئی ، 2012

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد …پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کردی گئی ۔اوگرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 3روپے 39پیسے فی لٹر سستا کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 99روپے 97پیسے فی لٹر ہوگئی،ایچ او بی سی کی قیمت میں 10روپے 74پیسے فی لٹر کمی کے بعد نئی قیمت 125روپے 7پیسے فی لٹر مقرر ہوگئی، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5روپے90پیسے فی لٹر کمی کے بعد مٹی کے تیل کی فی لٹر قیمت 94روپے 5پیسے ہوگئی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل ایک روپیہ 23پیسے فی لٹر کمی کے بعد 105روپے 77پیسے فی لٹر ہوگیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے پندرہ روز کیلئے ہوگا۔

مزید خبریں :