19 جنوری ، 2016
اسلام آباد......سلمان تاثیر کے قتل کے مجرم ممتاز قادری نے ریاست پاکستان سے رحم کی اپیل کردی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممتاز قادری کی رحم کی اپیل قانون کے مطابق ایوان صدر بھجوائی جائے گی۔
ممتاز قادری نے اپنی اپیل میں کہا ہے کہ وہ خاندان کا کفیل ہے، اس پر رحم کیا جائے۔ صدر مملکت ممنون حسین ممتاز قادری کی رحم کی اپیل منظور یا مسترد کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ اپیل مسترد ہونے یا نہ ہونے پر پھانسی دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا۔