انٹرٹینمنٹ
20 جنوری ، 2016

اداکارہ پروین بابی11برس بعد بھی دلوں میں زندہ

 اداکارہ پروین بابی11برس بعد بھی  دلوں میں زندہ

ممبئی.........بالی وڈ کی خوبصورت اور بولڈ اداکارہ کو اپنے مداحوں سے بچھڑے11 برس بیت گئے۔1949 میں 4 اپریل کو پیدا ہونے والی پروین بابی کی موت 20 جنوری 2005 میں صرف 55 سال کی عمر میں ہوئی جو پر اسرار طریقے سے اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھیں۔

پروین بابی نے50سے زائد فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا، جن میں کئی فلمیں امیتابھ بچن کے ساتھ تھیں۔ ان کی کامیاب فلموں میں دیوار، امر اکبر انتھونی اور کالا پتھر شامل ہیں۔ 1970 کے عشرے میں ’نوجوان ناراض نسل‘ کے مزاج کی نمائندگی میں امیتابھ بچن اور پروین بابی کی جوڑی فلمی دنیا میں کامیاب ثابت ہوئی۔

پروین بابی شوبز کی دنیا میں جتنی خوبصورت اور دلکش زندگی گزار رہی تھیں ،ان کی ذاتی زندگی اتنی ہی تنہا رہی۔ اداکارہ نے کبھی بھی شادی نہیں کی البتہ اپنے ساتھ کام کرنے والے متعدد اداکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ ان کے رشتے کی افواہیں میڈیا میں گردش کرتی رہیں۔

پروین بابی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی البتہ ان کی موت کی وجہ فوری طور سامنے نہیں آسکی تھی،بھارتی میڈیا کے مطابق پروین بابی ذیابیطس کی بیماری کا شکار تھیں جس کی باعث ان کا انتقال ہوا۔

مزید خبریں :