پاکستان
20 جنوری ، 2016

جنرل مشرف نے دھمکی آمیز کال کی تو وہ بینظیر بھٹو کے ساتھ تھا:مارک سیگل

جنرل مشرف نے دھمکی آمیز کال کی تو وہ بینظیر بھٹو کے ساتھ تھا:مارک سیگل

کراچی.......بینظیر قتل کیس کے گواہ امریکی صحافی مارک سیگل نے کہا ہے کہ جنرل مشرف نے دھمکی آمیز کال کی تو وہ بینظیر بھٹو کے ساتھ تھے۔

پر وڈیو لنک کے ذریعے پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے جرح کی،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ایوب خان مارتھ نے مارک سیگل پر جرح کی سماعت کی۔

مارک سیگل کے ساتھ پیپلزپارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک بھی موجود تھے۔ مارک سیگل نے کہا کہ انہوں نے ایف آئی اے کو بیان ریکارڈ کرانے سے کبھی انکارنہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس دھمکی کی اطلاع کسی امریکی ادارے کو نہیں دی، وہ حکومت پاکستان کے لابسٹ رہے ہیں، پیپلزپارٹی کے نہیں۔

مزید خبریں :