31 مئی ، 2012
قاہرہ … مصر میں 30 سال سے نافذ ایمرجنسی اٹھالی گئی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مصر کی فوجی کونسل نے ملک میں ہنگامی حالت کے قوانین پر عملدرآمد روکنے کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد 3 دہائیوں سے نافذ ہنگامی حالت کا خاتمہ ہوچکا ہے۔ فوجی کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں امن وامان کو یقینی بنایا جائے گا، ہنگامی حالت کے خاتمے کے ساتھ فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز واپس اپنے بیرکوں میں چلی جائیں گی اور ملک میں مکمل جمہوری نظام نافذ ہوجائے گا۔