کھیل
21 جنوری ، 2016

آسٹریلین اوپن: اعصام الحق کی جوڑی کو پہلے رائونڈ میں شکست

آسٹریلین اوپن: اعصام الحق کی جوڑی  کو پہلے رائونڈ میں شکست

ملبورن......آسٹریلین اوپن میں پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور ان کے برطانوی پارٹنر جوناتھن مرے مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں ہارکر ایونٹ سے باہر ہوگئے، انہیں جمی مرے اور برنو ساریز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میلبورن میں کھیلے گئے مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں برطانیہ کے جمی مرے اور برازیل کے برنو ساریز نے پاکستان کے اعصام الحق اور برطانیہ کے جوناتھن مرے کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور دوسرے رائونڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ فاتح جوڑی کی جیت کا سکور 6-3 اور 6-4 رہا۔

مزید خبریں :