31 مئی ، 2012
اسلام آباد … بجٹ سے ایک روز قبل یوٹیلٹی اسٹورز پر چاول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چاول کی قیمتوں میں 4 تا 11 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر ٹوٹا چاول کی قیمت میں 4 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا ہے ، اب ٹوٹا چاول کی قیمت 59 روپے سے بڑھ کر 63 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ سپر باسمتی چاول کی قیمت میں 11روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس سے یوٹیلٹی اسٹورز پر سپر باسمتی کی قیمت 82 روپے سے بڑھا کر 93 روپے فی کلو کردی گئی ہے۔