پاکستان
28 جنوری ، 2012

جے یوآئی ف کا جمعہ کولاہور سے گوجرانوالہ روڈ کاررواں کا اعلان

لاہور . . . . . جمعیت علمائے اسلام (ف) پنجاب کے امیر مولانا رشید لدھیانوی کا کہنا ہے کہ اتوار کو جے یو آئی ف کے زیر اہتمام لاہور سے گوجرانوالہ تک روڈ کاررواں چلایا جائے گا جس کی قیادت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا رشید لدھیانوی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور مولانا عبدالغفور حیدری روڈ کاررواں کی قیادت کریں گے۔ کاررواں ہاجرہ مسجد فیروز پور روڈ سے شروع ہوگا جو چوبرجی اور لوئرمال سے ہوتا ہوا جی ٹی روڈ سے گوجرانوالہ جائے گا۔ روڈ کاررواں کے اختتام پر گوجرانوالہ کے شیرانوالہ باغ میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔

مزید خبریں :