پاکستان
23 جنوری ، 2016

سانحہ چارسدہ، کئی لوگوں نے موت کو قریب سے دیکھا

سانحہ چارسدہ، کئی لوگوں نے موت کو قریب سے دیکھا

چارسدہ......باچا خان یونیورسٹی چارسدہ کے اندوہناک سانحہ میں کچھ ایسے بھی تھے جنہوں نے موت کو قریب سے دیکھا، 21جنوری کو دہشت گرد جب باچا خان یونیورسٹی کے ہاسٹل میں داخل ہوئے تو طالب علم ذیشان ہاسٹل میں موجود تھا۔

حملہ آوروں کی فائرنگ سے ذیشان کا ساتھی کامران شہید ہوگیا۔ وہ ساتھی جس نے ذیشان کی حفاظت کا وعدہ کیا تھا۔ ذیشان جب دوست کو یاد کرتا ہے تو اس کی آنکھوں سے آنسو چھلک جا تے ہیں۔

باچا خان یونیورسٹی کا زخمی سیکیورٹی گارڈ انعام اللہ اسی روز طلباء کو بچانے کے لیے مین گیٹ سے ہاسٹل گیا اور دہشت گردوں کو فائرنگ میں مصروف رکھا۔ اس دوران ہاتھ اور پیٹ میں گولیاں لگنے کے باوجود ہمت اور بہادری سے حملہ آوروں کا مقابلہ کیا۔ ہاسٹل میں موجود بعض طلباء نے چھلانگیں لگا کر خود کو بچایا۔

موت کے منہ سے بچ نکلنے والے اسپتال میں زیر علاج ہیں اوربتدریج ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔ زخموں سے چور یہ باہمت لوگ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

مزید خبریں :