پاکستان
28 جنوری ، 2012

حکومت کو 6 ماہ دیدیئے تو کچھ نہیں بچے گا، فضل الرحمان

 حکومت کو 6 ماہ دیدیئے تو کچھ نہیں بچے گا، فضل الرحمان

لاہور . . . . . جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو صحیح سمت پر لانا ضروری ہے ، موجودہ حکومت کو مزید 6 ماہ دے دیے تو کچھ نہیں بچے گا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ قبل از وقت الیکشن کے حق میں ہیں، تاہم ملکی معاملات جوں کے توں چلتے رہیں گے، ملکی سیاست کی بدقسمتی ہے کہ مقتدر قوتیں سارا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں رکھتی ہیں، صرف ایسے لوگ قابل قبول ہوتے ہیں جو ہاں میں ہاں ملائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرپشن ایک حقیقت ہے تاہم اس حد تک نہیں جائیں گے کہ وزیر اعظم کوہتھکڑیاں اور اسمبلی کو تالے لگ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹکی ضرورت اور اہمیت اپنی جگہ، مگر بالادست پارلیمنٹ ہی ہوتی ہے، مولانا کا کہنا تھا کہ امریکا طالبان سے براہ راست مذاکرات کر رہا ہے، پاکستانی انٹیلی جنس کو ٹریپ کر لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :