پاکستان
24 جنوری ، 2016

پٹھان کوٹ واقعے کی جو بھی حقیقت ہوگی سامنے لائیں گے،نواز شریف

پٹھان کوٹ واقعے کی جو بھی حقیقت ہوگی سامنے لائیں گے،نواز شریف

لندن......وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ حملے پر ملنے والی معلومات پر تحقیقات کررہے ہیں،جو بھی حقیقت ہوگی ، اسے سامنے لائیں گے۔

لندن میں میڈيا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو اجازت نہیں دیں گے کہ ہماری دھرتی کو استعمال کرکے ہم میں سے ایک دوسرے کے ملک پر حملہ کریں ،ہم نے برملا کہاکہ پٹھان کوٹ حملے پر لیڈز ملی ہیں ان پرتحقیقات کررہے ہیں ،تحقیقات مکمل ہونے پر جو بھی حقیقت ہوگی اسے سامنے لائيں گے،پٹھان کوٹ کی تحقیقات کے معاملے پر ہم درست لائن پر جارہے ہیں ۔

نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا افغانستان سے معاہدہ ہے کہ اپنی سرزمین کو ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،کچھ عناصر جو افغانستان میں اپنے طورپر یہ ایکٹ کرتے ہیں ، اور دہشت گردی کرتےہیں۔افغانستان میں امن کا واحد راستہ بات چیت کا ہے ، اس کے لیے ہم سب مل کر کوشش کرنے ہو گی ، افغانستان میں امن کی ذمہ داری صرف پاکستان کی نہیں ہم سب کی ہے ۔ہم نے پاکستان ، افغانستان ، امریکا اور چين پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی ہے ، اس کمیٹی کی ایک میٹنگ کابل میں ہوئی جو اچھی رہی۔

سعودیہ عرب اور ایران تعلقات کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری خواہش ہے سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاملات ٹھیک ہوں ، ٹینشن اور دوریاں ختم ہوں ، انہوں نے وضاحت کرتے ہو ئے کہا کہ سعودی عرب اور ایران میں ثالثی کا فیصلہ ہم نے خود کیا تھا ، کسی نے ہمیں کہا نہیں۔

مزید خبریں :