01 جون ، 2012
نوشہرہ… نوشہرہ میں مردان روڈپرسڑک کنارے نصب بم پھٹ گیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ڈی ایس پی ریاض خان کے مطابق دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا تاہم اس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام اہلکار محفوظ رہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔