پاکستان
01 جون ، 2012

فیصل آباد،احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج

فیصل آباد،احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج

فیصل آباد … فیصل آباد میں گزشتہ روز لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ادھر انجمن تاجران کی اپیل پر شہر میں مکمل شٹر ڈاوٴن ہے۔ گزشتہ روز فیصل آباد میں لوڈشیڈنگ کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں مشتعل افراد نے نجی بنک اور دیگر املاک کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔ ہنگامہ آرائی میں ایک شخص ہلاک اور جیونیوز کے کیمرامین فرحان چوہدری سمیت 3 افراد زخمی ہوئے تھے۔ تھانا کوتوالی اور گلبرگ میں 253 افراد کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کرکے ایک شخص کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ دوسری جانب انجمن تاجران کی تین روزہ ہڑتال کی اپیل پر شہر کے تمام بازار بند ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کئے ہیں۔

مزید خبریں :