پاکستان
01 جون ، 2012

ملک میں شدید گرمی کی لہر، لاڑکانہ میں درجہ حرات50ڈگری ہوگیا

ملک میں شدید گرمی کی لہر، لاڑکانہ میں درجہ حرات50ڈگری ہوگیا

کراچی… ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے۔ گذشتہ روز لاڑکانہ میں درجہ حرارت50ڈگری تک پہنچ گیا۔ شدید گرمی میں تھادل کا استعمال بڑھ گیاہے۔ گذشتہ روز لاڑکانہ ملک کا گرم ترین علاقہ رہا جہاں درجہ حرارت50ڈگری تک جاپہنچا۔ گرمی کے ساتھ تھا دل اور گنے کے رس کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ سندھ کے دیگر شہروں میں بھی درجہ حرارت 45ڈگری سے تجاوزکرگیا۔ پنجاب میں بھی گرمی زوروں پر ہے۔ گذشتہ روز بھکر میں درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچ گیا۔ بلوچستان میں گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے لوگ دن کے اوقات میں سر ڈھانپ کر نکلنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ادھر گلگت بلتستان میں غذر،استور اور دیامر کے نشیبی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری جاری ہے۔

مزید خبریں :