پاکستان
01 جون ، 2012

کوئٹہ ، نماز جمعہ کے موقع پر مساجد اور امام بار گاہوں پر سخت سیکورٹی

کوئٹہ ، نماز جمعہ کے موقع پر مساجد اور امام بار گاہوں پر سخت سیکورٹی

کوئٹہ … کوئٹہ میں نماز جمعہ کے موقع پر شہر کی مساجد اور امام بار گاہوں پر سیکورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ شہر میں نماز جمعہ کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کے نوسو اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ، سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کو بھی حساس مقامات پر تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس کے علاوہ ایف سی کے اہلکار نماز جمعہ کے موقع پر شہر میں گشت کر رہے ہیں۔پولیس نے پرنس روڈ، میکانگی روڈ، طوغی روڈ علمدارروڈ ،ہزارہ ٹاون اور دیگر مقامات پر واقع مساجد اور امام بارگاہ میں نمازجمعہ کیلئے مختلف شاہراہوں کو بھی روکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیا ہے اور نمازیوں کو تلاشی کے بعد مساجد اور امام بارگاہوں میں داخلہ کی اجازت دی جارہی ہے۔

مزید خبریں :