28 جنوری ، 2012
لاہور . . . . . عاصمہ جہانگیر اور لطیف کھوسہ گروپ کے حمایت یافتہ غلام عباس نسوانہ پنجاب بار کونسل کے وائس چیئرمین منتخب ہوگئے اور رانا آصف سعید ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے دونوں امیدواروں کو وفاقی حکومت کے ہم خیال گروپ کے ساتھ مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ گروپ کی حمایت بھی حاصل تھی۔ رانا آصف سعید نے 56، غلام عباس نسوانہ نے 55 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی۔ حامد خان گروپ کی غزالہ خان اور مشتاق موہل کو شکست کا سامناکرنا پڑا، غزالہ خان 20 ووٹ حاصل کر سکیں۔ ایگزیکٹو کمیٹ کے نو منتخب چیئرمین رانا آصف سعید پیپکو اور این ٹی ڈی سی کے لیگل ایڈوائزر کے طور پر کام کررہے ہیں۔