پاکستان
01 جون ، 2012

شارٹ فال میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی

شارٹ فال میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ میں کمی نہ آسکی

لاہور… بجلی کے شارٹ فال میں کمی کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں کوئی کمی نہیں آئی۔ لاہور سمیت بڑے شہروں میں اب بھی ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند رہتی ہے۔ پیپکو ترجمان کے مطابق اس وقت بجلی کی پیداوار 12 ہزار 255 میگا واٹ ہے جبکہ طلب 17 ہزار 42 میگا واٹ ہے۔ شارٹ فال کم ہو کر 4 ہزار 787 میگا واٹ کی سطح پر آ گیا تاہم اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں کوئی کمی نہیں آئی۔ لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کے لئے بجلی بند کی جا رہی ہے۔ دیہات اور چھوٹے شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا د ورانیہ 16 سے 20 گھنٹے تک ہے۔ بجلی کی طویل بندش کے باعث کئی علاقوں میں پانی بھی دستیاب نہیں، شدید گرمی میں شہری لوڈ شیڈنگ اور پانی کی کمی کے باعث شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔

مزید خبریں :