پاکستان
01 جون ، 2012

ملتان، دفاع پاکستان کونسل کا نیٹو سپلائی مستقل بند رکھنے کا مطالبہ

ملتان، دفاع پاکستان کونسل کا نیٹو سپلائی مستقل بند رکھنے کا مطالبہ

ملتان… نیٹو سپلائی کی ممکنہ بحالی کے خلاف ملتان میں دفاع پاکستان کونسل نے یوم احتجاج منایا اور نیٹو سپلائی کو مستقل بنیادوں پر بند رکھنے کا مطالبہ کیا۔ دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے نیٹو کی ممکنہ بحالی کے خلاف یہ احتجاجی مظاہرہ چوک کچہری پر کیا گیا جس میں دفاع پاکستان کونسل سمیت جماعت اسلامی ، جمعیت اہلحدیث ، اہلسنت و الجماعت ، جے یو پی اور پاکستان تحریک انصاف شامل تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکمران ڈالروں کے حصول کے لئے نٹیو سپلائی بحالی سے باز رہیں ملکی سلامتی و خود مختاری کو مدنظر رکھتے ہوئے سپلائی کو مستقل بنیادوں پر بند رکھا جائے دفاع پاکستان کونسل ملکی سلامتی و خود مختاری کو نقصان پہنچانے والے حکومتی فیصلوں پر کسی صورت خاموش نہیں رہے گی بلکہ اس کی ہر سطح پر مذمت کی جائے گی مظاہرین نے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی سلالہ چیک پوسٹ کے شہداء اور ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کے خون سے غداری اور پارلیمنٹ کی توہین ہو گی

مزید خبریں :