01 جون ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ڈاکونجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پانچ ملزمان بینک میں داخل ہوئے اور بینک کے عملے کو یرغمال بناکر کاوٴنٹر پو موجود لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے، ڈاکو فرار ہوتے ہوئے گارڈ کا اسلحہ بھی لے گئے۔ بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز کو مل گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانچ ملزمان بینک میں داخل ہوئے عملے کو یرغمال بنالیا سیکیورٹی گارڈ نے مزاحمت کی تو اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ سی سی ٹی وی میں ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔