01 جون ، 2012
شیخوپورہ … شیخوپورہ میں بچے کو جنم دینے والی خاتون طبیعت کی خرابی کے باعث اسپتال جاتے ہوئے لوڈشیڈنگ کے باعث مظاہرے میں پھنس جانے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔ شیخوپورہ کے رہائشی محمد علی کی بیوی نازیہ نے جمعرات کی رات ایک بچے کو جنم دیا تھا اسے طبیعت خراب ہونے پراسپتال لیجایاجارہاتھا کہ راستے میں لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہرہ کے باعث نازیہ کولے جانیوالے رکشہ ٹریفک میں پھنس گیا اور وہ رکشہ میں ہی دم توڑ گئی۔نازیہ کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔