28 جنوری ، 2012
پشاور . . . . . خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل سید عاقل شاہ کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے میدان میں صوبہ میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن خیبر پختونخوا میں کھیلوں سے وابستہ افراد کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ نے پشاور پریس کلب میں اسپورٹس رائٹرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندی کے واقعات کے باوجود ہم نے 3 سالوں میں کھیلوں کے 31بڑے مقابلوں کا انعقاد کروایا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت خطہ میں قیام امن کی خواہشمند ہے، جسے کھیلوں کے ذریعے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے۔