27 جنوری ، 2016
گجرانوالہ…سرگودھااورگجرانوالہ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران 500 سے زیادہ عارضی اور پختہ تجاوزات ختم کردی گئیں۔سرگودھا کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے کئی تجاوزات ختم کردی گئیں۔
سرگودھا کی ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریٹر نے اردو بازار ، فیصل بازار ، مسلم بازار، محمدی بازار، کپڑا مارکیٹ بلاک 2 اور دیگر مارکیٹوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔
ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے دوران 500سے زائد عارضی اور پختہ تجاوزات ختم کردی گئیں ۔