27 جنوری ، 2016
پشاور…پشاور کے علاقے جھنگی محلے میں واقع پرنٹنگ مارکیٹ میں آتشزدگی سے 5 گوداموں میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ آگ پر 5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ہے۔
ریسکیو اداروں کے مطابق پشاورکے جھنگی محلے میں واقع عظیم مارکیٹ میں رات 3 بجے آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ 11 ہزار وولٹ کی ہائی ٹرانسیمشن لائن تھی ۔ ریسکیو اور فائربریگیڈ نے 5گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
ریسکیو آپریشن میں 30 اہلکار نے حصہ لیا۔ تنگ گلیوں کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔آتشزدگی سے کئی گوداموں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کے گتھے، کاغذ، چمڑے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔