27 جنوری ، 2016
گوجرانوالہ…ملک کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے کئی تعلیمی ادارے سیل کردیےگئے ہیں ۔ گوجرانوالہ اور سرگودھا میں 12کالج سیل جبکہ ہنگو کی تحصیل ٹل میں بند سرکاری اسکول ایک روز بعد کھول دیے گئے، اسکول علاقائی ذمہ داری کےتحت کھولےگئے ۔
مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے ،جس کے بعد بعض تعلیمی ادارے سیل کردیےگئے ہیں ۔سرگودھا میں میڈیکل کالج اور گورنمنٹ زرعی کا لج کو سیل کر دیا گیا ہے تاہم میڈیکل کالج میں امتحانات جاری ہیں ، ملتان میں بہاالدین زکریا یونیورسٹی سمیت دیگر تعلیمی ادروں کے لئے سیکورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے،جس کے تحت سیکیورٹی گارڈز تعینات کیےجائیں گے ۔
ہنگو کی تحصیل ٹل میں گذشتہ روز بند کیے گئے اسکول آج کھول دیےگئے ہیں ، ڈپٹی کمشنر ہنگو کے مطابق اسکول علاقائی ذمہ داری کےتحت کھولےگئے ہیں اور ضلعی انتظا میہ ،پولیس اور سیکیورٹی حکام کے ساتھ رابطے میں رہے گی ۔سوات یونیورسٹی میں پولیس تعینات کردی گئی ہے جبکہ 13جنوری سے بند گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کو یکم فروری سے کھولنے کی سفارش کی گئی ہے ۔