28 جنوری ، 2016
نیپئر......نیپئر میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا دوسرا ون ڈے تیز بارش کے باعث مزید تاخیرکا شکار ہوگیا ہے، بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے لیکن آوٹ فیلڈ اب تک گیلی۔
پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہونے والے دوسرے میچ سے قبل نیپئر میں تیز بارش ہوئی، جس کی وجہ سے گرائونڈ کی آئوٹ فیلڈ گیلی ہوگئی تھی۔
امپائرز نے 2گھنٹے بعد یعنی ساڑھے 7بجے گرائونڈ کا معائنہ کیا ،آئوٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے ساڑھے 8بجے پچ کے دوبارہ معائنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم آئوٹ فیلڈ اب بھی گیلی ہونے کی وجہ سے ساڑھے 9بجے ایک بار پھر معائنہ کیا جائے گا۔ جس کے بعد میچ کے ٹاس کا فیصلہ کیا جائےگا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔