28 جنوری ، 2012
لاہور . . . . . مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ وہ بندوق کے زور پر شریعت کا نفاذ درست نہیں سمجھتے، اس لئے امن و امان اور بھائی چارے کا درس دیا جائے، معیشت کو ٹھیک سمت میں چلانے کیلئے ضروری ہے کہ تمام جماعتیں یکسوئی کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے یہ بات جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو ٹیلیفون پر کہی۔ چوہدری شجاعت نے مولانا فضل الرحمن کو کراچی میں کامیاب جلسے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ سیاست میں مذہبی جماعتوں کا اہم رول ہے، جمہوریت کے استحکام کیلئے شفاف الیکشن ضروری ہیں۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ پس پردہ قوتیں پاکستان کو فلاحی ریاست بننے نہیں دینا چاہتیں، معیشت کو ٹھیک سمت میں چلانے کیلئے ضروری ہے کہ تمام جماعتیں یکسوئی کا مظاہرہ کریں۔