29 جنوری ، 2016
کراچی ......کراچی میں بجلی کی طویل بندش سے سندھ اسمبلی بھی نہ بچ سکی، اسمبلی کی پرانی عمارت میں دفاتر بجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے، دفتری امور موبائل فون کی روشنی میں جاری رہے۔
شہر میں بجلی کی طویل بندش نے جہاں شہریوں کو پریشان کیا، وہیں سرکاری دفاتر سمیت سندھ اسمبلی بھی متاثر ہوئی، بریک ڈاؤن سے سندھ اسمبلی کی تاریخی عمارت بھی تاریکی میں ڈوب گئی، پرانی عمارت میں بجلی کا متبادل نظام نہ ہونے کے باعث دفتری امور موبائل کی روشنی میں انجام دیے گئے۔
دوسری جانب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں ہیوی جنریٹرز کے ذریعے بجلی کی فراہمی جاری ہے جس سے ایوان میں ائرکنڈیشنز بھی کام کررہے ہیں۔