01 جون ، 2012
لاہور … صدر لاہور چیمبر آف کامرس عرفان قیصر شیخ نے وفاقی بجٹ 2012-13ء کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ حقیقی معنوں میں بزنس اور انڈسٹری فرینڈلی ہے جبکہ اسلام آباد کے تاجروں اور صنعتکاروں نے وفاقی بجٹ پر ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا ۔ وفاقی بجٹ سے پر گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر عرفان قیصر شیخ کا کہنا ہے کہ کسٹم و ایکسائز ڈیوٹی، ٹرن اوور ٹیکس میں کمی سے مہنگائی کم اور برآمدات میں اضافہ ہو گا، بجٹ میں بڑے ڈیموں کی تعمیر کا اعلان نہ کرنے سے مایوسی ہوئی ، سرکلر ڈیٹ کے خاتمے کیلئے واضح اعلان سامنے آنا چاہئے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ کو خوش آمدید کہتے ہیں، بجٹ حقیقی معنوں میں بزنس اور انڈسٹری فرینڈلی ہے ۔ دوسری جانب اسلام آباد کے تاجروں اور صنعتکاروں نے وفاقی بجٹ 2012-13ء پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ صدر اسلام آبا چیمبر کا کہنا ہے کہ بجٹ تقریر مختصر تھی جس میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔