دنیا
29 جنوری ، 2012

شام میں ہلاکتیں ،عرب لیگ نے مبصر مشن کا کام معطل کردیا

شام میں ہلاکتیں ،عرب لیگ نے مبصر مشن کا کام معطل کردیا

قاہرہ … شام میں ہلاکتوں میں اضافے کے بعد عرب لیگ نے اپنے مبصروں کا مشن کا کام معطل کردیا ہے۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل نبیل العربی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ''شام میں بگڑتی ہوئی صورت حال اور تشدد کے تسلسل کے پیش نظر عرب مبصر مشن کے کام کو فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے''۔ سیکرٹری جنرل نے عرب مبصر مشن کے سربراہ کو ہدایت کی ہے کہ ''وہ مشن کے ارکان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ضروری طریق کار اختیار کریں''۔قبل ازیں شام میں عرب لیگ کے مبصر مشن کے سربراہ سوڈانی جنرل محمداحمد مصطفیٰ الدابی نے ایک بیان میں کہا کہ اس ہفتے تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہواہے، خاص طور پر شورش زدہ شہروں حمص ،حماہ اور شمالی شہر ادلب میں سکیورٹی فورسز کی کار روائیوں میں شدت آئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تشدد سے تنازعے کے فریقین کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مدد نہیں ملے گی ۔

مزید خبریں :