01 جون ، 2012
اسلام آباد … آئندہ بجٹ میں بیرونی ذرائع سے 386 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے جس میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 140 ارب کے قرضے لئے جائیں گے۔ وفاق 92 ارب اور صوبے 48 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں کیلئے بیرونی قرضے لیں گے۔ اسلامک بینک سے 93 ارب اور یورو بانڈز سے 46 ارب روپے کے قرضے لئے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال میں 112 ارب روپے کی بیرونی امداد حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وفاقی بجٹ میزانیے کے مطابق نجکاری سے 74 ارب، احباب پاکستان کے ٹوکیو وعدو ں سے ایک ارب، کیری لوگر بل سے 8 ارب 20 کروڑ روپے کی امداد حاصل ہونے کی توقع ہے۔ وفاق ترقیاتی منصوبوں کیلئے ساڑھے 7 ارب اور صوبے 17 ارب روپے کی امداد حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔