دنیا
31 جنوری ، 2016

دمشق میں بم دھماکے، 60 افراد جاں بحق، 110 زخمی

دمشق میں بم دھماکے، 60 افراد جاں بحق، 110 زخمی

دمشق........شامی دارالحکومت دمشق دھماکوں سے لرز اٹھا،تین بم دھماکوں میں 60 افراد جاں بحق اور110 زخمی ہوگئے۔

شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق دمشق میں واقع نواسی رسول صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ زینب کے مزار کے قریب ہونے والے بم حملوں میں 60 افراد جاں بحق جبکہ 110سے زائد زخمی ہو گئے۔

ایک کار بم دھماکے کےساتھ خودکش بمبارنے بھی دھماکا کیا ، یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا جب شامی حزبِ مخالف کے گروہ سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں شام کے متعلق ہونے والے امن مذاکرات کے لیے جمع تھے۔ دھماکوں کی ذمے داری داعش نے قبول کر لی ہے۔

مزید خبریں :