کاروبار
01 جون ، 2012

بجٹ میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کچھ نہیں، عبدالغفور حیدری

بجٹ میں عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے کچھ نہیں، عبدالغفور حیدری

اسلام آباد … جمعیت علمائے اسلام ف کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بجٹ گنتی اور لفظوں کا ہیر پھیر تھا جس میں عوام کے مسائل کم کر نے کیلئے کچھ نہ تھا۔ پارلیمنٹ ہاوٴس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل سے فرار اختیار کر رہی ہے، تعلیم، صحت اور زراعت کے شعبے بری طرح نظر انداز کئے گئے۔ مولانا حیدری نے کہا کہ جے یو آئی ف موجودہ بجٹ کو حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں کا تسلسل قرار دیتے ہوئے مسترد کرتی ہے۔

مزید خبریں :