انٹرٹینمنٹ
02 فروری ، 2016

پاکستان کا ویزا نہیں ملا، انوپم کھیر؛ درخواست نہیں دی ،ہائی کمیشن

 پاکستان کا ویزا نہیں ملا، انوپم کھیر؛ درخواست نہیں دی ،ہائی کمیشن

ممبئی......بھارتی اداکار انوپم کھیر نے کراچی ادبی میلے میں شرکت کے لیے پاکستان کا ویزا نہ ملنے پر افسوس اور مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔

پاکستانی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ انوپم کھیر نے ویزے کیلئے درخواست ہی نہیں دی ۔ اگر دی ہے تو رسید دکھادیں ۔ کراچی ادبی میلے کا آغاز جمعے کو ہوگا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انوپم کھیر کا دعوی ٰ ہے کہ میلے میں شرکت کرنے والی 18 شخصیات میں سے 17 کو ویزا دے دیا گیا لیکن انہیں انکار کردیا گیا ۔ انوپم کھیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ویزا نہ ملنے پر انہیں افسوس اور مایوسی ہوئی ہے ۔

تاہم نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان منظور علی میمن کا کہنا ہے کہ انوپم کھیر نے ویزے کے لیے درخواست ہی جمع نہیں کرائی ۔ اگر وہ یہ دعویٰ کررہے ہیں کہ انہیں ویزا نہیں دیا گیا تو ان سے کہا جائے کہ وہ درخواست جمع کرانے پر ملنے والی رسید دکھائیں ۔

مزید خبریں :