02 فروری ، 2016
لاہور.... پانچ فروری سے بھارت میں شروع ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کے لئے پاکستان کے 15 رکنی دستے کو اب تک سفری دستاویزات جاری نہیں کئے گئے ۔
پندرہ رکنی اسکواڈ میں نو ایتھلیٹس بھی شامل ہیں جو اب تک ایکرڈیشن کارڈ کا انتظار کررہے ہیں ،تاخیر کے باعث وفد کی بھارت روانگی مشکلات کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری خالدمحمود کا کہناہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کی آرگنائزنگ کمیٹی کو خط لکھ کر تمام تر صورتحال سے اگاہ کردیا ہے،وہاں سے یقین دلایا گیا ہے کہ جلد ایکریڈیشن کارڈز جاری کردیے جائیں گے۔