پاکستان
02 فروری ، 2016

پی آئی اے جوائنٹ کمیٹی کے وفد سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

پی آئی اے جوائنٹ کمیٹی کے وفد سے وزیراعلیٰ سندھ کی ملاقات

کراچی .....وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو ملازمین پر فائرنگ کی عدالتی تحقیقات کی یقین دہانی کرتے ہوئے 2 جاں بحق ملازمین کیلئے 20لاکھ روپے فی کس دینے کا اعلان کردیا ہے۔

پی آئی اے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے 6وفدنے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی ، کمیٹی کے چیئرمین سہیل بلوچ نے وزیر اعلی کو تمام صورت حال سے آگاہ کیا۔

وزیراعلی نے وفد کے مطالبات وزیراعظم تک پہنچانے اور معاملےپر جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

سہیل بلوچ نےبتایا کہ اُن کے 3 افراد ہدایت اللہ خان، فاروق اور ڈاکٹر عمران کو حراست میں لیا گیا ہے، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سہیل بلوچ مذاکرات کے ذریعے معاملات حل کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

وزیراعلی سندھ نے گرفتار ملازمین کی رہائی کی بھی یقین دہانی کرائی اور ر جاں بحق ہونے والے دونوں ملازمین کے ورثاء کو فی کس20،20 لاکھ روپے دینے اور زخمیوں کا علاج سندھ حکومت کی جانب سے کرانے کا اعلان بھی کیا۔

مزید خبریں :