02 فروری ، 2016
آکلینڈ ...... آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈےکل آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے شروع ہوگا۔
چیپل ہیڈلی ٹرافی کے تینوں میچ ڈے نائٹ ہونگے جو پاکستانی وقت کے مطابق صبح چھ بجے شروع ہونگے۔تین ون ڈیز کی سیریزکے بعد دونوں ٹیموں میں دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
واضح رہے کہ آسٹریلیاکی ٹیم بھارت کو ون ڈے سیریز میں چار ایک سے ہرانے کے بعدنیو زی لینڈ پہنچی ہے، جبکہ کیویز بھی پاکستان کو پہلے ٹی20سیریز اور بعد میں ون ڈے سیریز میں شکست دے چکی ہے۔