پاکستان
03 فروری ، 2016

پشاور کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

پشاور کے تینوں سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال

پشاور…پشاور کے سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں نے ہڑتال کردی۔او پی ڈی سمیت تمام شعبے بند ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہیلتھ ایمپلائز کوآرڈی نیشن کونسل خیبر پختونخوا کی کال پر لیڈی ریڈنگ، خیبر ٹیچنگ اور حیات آباد کمپلیکس کے ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال کردی ہے۔

کوآرڈی نیشن کونسل کےصدر پروفیسر ڈاکٹر موسیٰ کلیم کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے ہمارے تمام مطالبات منظور کرنے کے باوجود ان پر عمل درآمد نہیں کیا ۔ ان کے مطالبات میں پوسٹ گر یجویٹ انسٹی ٹیوٹ کو بحال رکھنا،او پی ڈی میں اوور ٹائم کا معاوضہ دینا اورملازمین کو ہیلتھ الاؤنس کی فراہمی شامل تھا ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو پورےصوبے میں ہڑتال کی جا ئے گی ۔

اسپتالوں کی او پی ڈی اورپرچی کاؤنٹر بھی بند ہیں۔ ہڑتال کے باعث دور دراز سے آئے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید خبریں :