03 فروری ، 2016
لاہور…لاہور کے علاقہ گارڈن ٹاؤن میں ایک گھر سے خاتون خانہ کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاش 3روز پرانی بتائی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق خاتون خانہ کی لاش گارڈن ٹاؤن میں شیر شاہ بلاک کے ایک گھر سے ملی جس کی شناخت ڈاکٹر غزالہ کے نام سے ہوئی ہے ،اہل علاقہ کے مطابق گھر میں اکیلی رہتی تھی۔
لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ،ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاش 3روز پرانی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر تفتیش آگے چل سکے گی ۔