پاکستان
03 فروری ، 2016

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال، فلائٹ آپریشن مکمل بند

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال، فلائٹ آپریشن مکمل بند

کراچی…پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث ملک بھر میں فلائٹ آپریشن مکمل طور پر بند ہوگئے ہیں جبکہ 120 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں، کراچی سے آج کسی پرواز کی روانگی کا امکان نہیں۔

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث 24 گھنٹوں میں 120سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں،پی آئی اے ملازمین کا مجوزہ نجکاری کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ راول پنڈی میں احتجاجی مظاہرین کی ایئر پورٹ کی طرف پیش قدمی جاری ہے۔

ملک کےبھر میں ملازمین کی جانب سے قومی ایئرلائن کے دفاتر کی تالہ بندی کی گئی ہے اور عملہ کاؤنٹرز سے غائب ہے جبکہ مختلف شہروں میں دفاتر کے باہر ملازمین کے دھرنے جاری ہیں تاہم پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی باعث مسافر رل کر رہ گئے ۔

دوسری جانب پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث نجی ایئر لائنز کی چاندی ہوگئی ،نجی ایئر لائنز نے کرائے آسمان پر پہنچادیئے ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،مسافر بذریعہ ریل سفر کرنے پر مجبورہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :