پاکستان
03 فروری ، 2016

کوئٹہ:پی آئی اے ملازمین کی غائبانہ نما ز جنازہ کی ادائیگی

کوئٹہ:پی آئی اے ملازمین کی غائبانہ نما ز جنازہ کی ادائیگی

کوئٹہ…پی آئی اے ایمپلائیز یونین کے زیرا ہتمام اپنے مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال کی گئی اور احتجاجی مظاہرہ ہوا مظاہرین نے گزشتہ روز کراچی میں فائرنگ سے جاں بحق پی آئی اے ملازمین کا غائبانہ نما ز جنازہ بھی ادا کیا۔

کوئٹہ میں پی آئی اے کے مرکزی دفتر میں ایئر لیگ کی جا نب سے ملازمین نے کام کا بائیکاٹ کیا ا حتجا جی مظاہرہ کی قیادت ایئرلیگ بلوچستان کےصدر شبیرترین اور دیگر ر ہنما ؤں نے کی۔ مظاہرے میں آل پاکستان ورکرز فیڈریشن،وا پڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین ، بی ڈی اے ایمپلا ئیزاور ریلوےلیبریونین سمیت مختلف تنظیمیں اظہار یکجہتی کےلئے شریک ہوئیں،ان کا مؤقف تھا کہ پی آئی اےسمیت کسی قومی ادارے کی نجکاری قبول نہیں۔

مظاہرے سے خطا ب میں شبیر ترین کا کہناتھا کہ گذشتہ روز کراچی میں پی آئی اے کا ر کنو ں کابہیمانہ قتل کیاگیا اور اب سندھ حکومت پی آئی اے کے ملا ز مین کےقتل کا مقدمہ درج کرنے میں لیت و لعل سے کام لے رہی ہے۔ان کا کہناتھا کہ ہم اپنے خون کےآ خر ی قطرے تک اپنے حق کے لئے جد وجہد جاری رکھیں گے۔انہوںنے کوئٹہ قومی ائرلائن کی نجکاری کے خلا ف نعرے بازی کی اور کراچی واقعہ کے ذمہ داروں کوسزا دینےکامطا لبہ کیا۔

مختلف لیبر ورکرز کے قائدین نے خطاب کرتے ہوئے ایئر لیگ کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔بعد ازاں پی آئی اے کے ملاز مین کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی ادائیگی کے بعدمظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

مزید خبریں :