03 فروری ، 2016
لاہور…کراچی میں پی آئی اے ملازمین کی ہلاکتوں کے خلاف مشترکہ اپوزیشن نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیااور اسمبلی کی سیڑھیوں پر کراچی واقعہ اور قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف نعرے بازی کی ۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار شیر علی گورچانی کی صدارت میں شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کراچی میں پی آئی اے ملازمین پر ہونیوالی فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا جس کے بعد دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رکن بھی ایوان سے واک آوٹ کرگئے اور اسمبلی سیڑھیوں پر دھرنا دیکر حکومت کے خلاف خوب نعرے بازی کی اور قومی اداروں کی نجکاری کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید ،جماعت اسلامی کے رکن ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کراچی میں فائرنگ کے واقعہ کی ذمہ دار مرکزی حکومت ہے حکومت مائنڈ سیٹ سے باہر نکلے اس طرح کے واقعات کرکے حکمران جمہوریت کی قبر کھو د رہے ہیں ۔