03 فروری ، 2016
کراچی......سندھ رینجرز نے سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزم منہاج عرف اسد کا تعلق ایک بدنام عسکری ونگ سے ہے۔
ترجمان رینجرز کا مزید کہنا ہے کہ ملزم نے شاہد حامد سمیت ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے، ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
عدالت نے ملزم کو 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ ۰شاہد حامد قتل کیس میں صولت مرزا کو پھانسی دی جاچکی ہے۔