صحت و سائنس
03 فروری ، 2016

ذہنی و جسمانی طور پراسمارٹ بنانے والی کافی متعارف

ذہنی و جسمانی طور پراسمارٹ بنانے والی کافی متعارف

نیویارک ......امریکی کمپنی نے ایک ایسی کافی متعارف کروائی ہے جس سے نہ صرف وزن کم کیا جاسکتا ہے بلکہ یہ آپ کو ذہنی طور پربھی اسمارٹ بناتی ہے۔

لوگوں کو اسمارٹ بنانے ولالی یہ کافی امریکا میں بہت مقبولیت حاصل کر رہی ہے جس کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ اس کو پینے سے ذہانت میں کئی گنا اضافہ ہوتا ہے اور وزن بھی کسی حد تک کم ہوجاتا ہے۔

بلٹ پروف کافی کے نام سے مشہور ہونے والی اس کافی کو صبح ناشتے کی جگہ استعمال کیا جاتا ہے ۔ کمپنی کے سی ای او ڈیو ایسپرے کے مطابق یہ کافی پینے سے آپ بہتر والدین،بہتر دوست،بہترملازم اور ایک بہتر انسان بن سکتے ہیں۔

مزید خبریں :